منگل, نومبر 12, 2024
اشتہار

انڈونیشیا جانے کیلیے اب ویزے کی ضرورت نہیں ہو گی، مگر کن کو؟

اشتہار

حیرت انگیز

انڈونیشیا نے 20 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے 20 ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن ممالک کے شہریوں کو یہ سہولت دی جا رہی ہے ان میں امریکا، چین، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا، جرمنی سمیت 20 ممالک شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر سیاحت سندیاگا اونو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ایک ماہ کی مدت میں ویزا فِری انٹری کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دے دے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جانب سے یہ اقدامات اپنے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لیے جا رہے ہیں۔

انڈونیشیا کے وزیرِ سیاحت کے مطابق اُن کے صدر نے حکومت کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 20 ممالک کے شہریوں کو ویزا فِری انٹری دینے پر غور کریں کیونکہ اس سے ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، سیاحت کو فائدہ پہنچے گا اور معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دُنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے قبل 2019 میں تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ غیر ملکی انڈونیشیا آئے تھے جب کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک انڈونیشیا آنے والی غیرملکیوں کی تعدد تقریباً 94 لاکھ 90 ہزار تھی۔
واضح رہے کہ احال ہی میں جنوبی مشرقی خطے میں ملائیشیا اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک نے غیر ملکیوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں