11.7 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

اہم اسپن ہتھیار کی انجری نے انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ کردیا!

اشتہار

حیرت انگیز

انگلش ٹیم کے اہم اسپن ہتھیار کی انجری کے سبب مہمان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، باؤنڈری بچاتے ہوئے جیک لیش اپنا گھٹنا زخمی کروا بیٹھے۔

انگلینڈ کے لیے حیدرآباد ٹیسٹ کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہوسکا تھا اور پوری ٹیم پہلے ہی دن 246 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔ اب بھارت کی پہلی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اہم اسپنر جیک لیش کو بائیں گھٹنے میں چوٹ لگ گئی۔

جیک کے مکمل فٹ نہ ہونے کی صورت میں انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے کیوں کہ بھارت پہلی اننگز میں 175 رنز کی اہم برتری حاصل کرچکا ہے۔

- Advertisement -

بین اسٹوکس اور انگلش ٹیم کو جیک لیش سے کافی امیدیں وابستہ ہیں جبکہ ابھی سیریز کے چار ٹیسٹ میچز باقی ہیں۔

جمعہ کے صبح کے سیشن میں جیک کے گھٹنے کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا تھا اور وہ دن کے 87 اوورز میں سے صرف 16 اوورز ہی کرپائے تھے۔

اسپن بولنگ کوچ جیتن پٹیل کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران جیک لیش کے بائیں گھٹنے کی دو بار بینڈج کرنا پڑی تھی، جس کے باعث وہ ٹھیک طرح سے فیلڈنگ بھی نہیں کرپائے تھے۔

جیتن پٹیل نے بتایا کہ آپ نے فیلڈنگ کے دوران دیکھا ہوگا کہ وہ گیند تک جلد نہیں پہنچ پارہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود انھوں نے کافی اچھی باؤلنگ کی ہے۔

انگلینڈ کے اسپن باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ چوٹ ان کے لیے کافی سنجیدہ ہوسکتی ہے مگر وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ میرے خیال میں وہ چوتھی اننگز تک بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں