ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

سیکیورٹی فورسز کا مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 5 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،  آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ ہوگیا اور ان سے ہتھیار و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے دشمن کی ہر سازش ناکام بنادیں گی، بلوچستان میں امن واستحکام اور ترقی کا عمل سبوتاژ نہیں ہونے دینگے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں