اسلام آباد: وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ماموں بنانے والے سپریم کورٹ کے مامےنہ بنیں۔
ایک بیان میں راناثنااللہ نے کہا کہ مریم نواز کو نوٹس نہ بھیجیں بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہو کر کرپشن کا جواب دیں، بشریٰ بی بی خاوند کو منہ پہ بالٹی ڈال کر عدالت لےکر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ٹرک چھپاؤ یا پہنچاؤ تحریک کی پریس کانفرنس تھی، الیکشن کمیشن، وکلا، صحافیوں اور سیاسی مخالفین کو دھمکانا عمران خان کا وطیرہ ہے جو خلاف بات کرے وہ وکلا پےرول پر ہیں۔
راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ جو غلامی نہ کرے وہ ن لیگ کے ہیں ،جو صحافی حق کی بات کرے وہ لفافہ ہے، 190ملین پاؤنڈ کے لفافے کا جواب دو جو فراڈ کر کے اپنے اسپانسر کو خیرات کیا پورا قومی خزانہ عمران مافیا کے نشانے پر تھا۔
وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ عدلیہ کا اختیار پارلیمنٹ نے شفاف بنایا ہے منصب، کرسی اوراختیار کا ناجائز استعمال سب سے بڑی آئین شکنی ہے۔