ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی؟ نئے انکشافات سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ، پولیس نے بتایا واقعے کی منصوبہ بندی علی اصغر نے بنائی تھی، امیربالاج کو قتل کرنیوالے شوٹروں کو بھی 3 اور شوٹروں نے قتل کرنا تھا۔

تفصلات کے مطابق امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں انویسٹی گیشن ٹیم نےمزید2ملزمان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ہونے والے ملزمان میں ہارون اور علی اصغر شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لہارون شوٹر اور علی اصغر قتل کیس کا ماسٹر پلانر تھا، حملے کے وقت موقع پر 5ملزمان موجود تھے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ امیربالاج کو قتل کرنیوالے شوٹروں کو بھی 3 اور شوٹروں نے قتل کرنا تھا ، موقع پر شوٹر مظفر کے قتل کے بعد تمام ملزمان گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ امیربالاج کوقتل کرنے کیلئے اسلحہ اورگاڑی طیفی بٹ اورگوگی بٹ نے دیا تھا، موقع پر سارے واقعے کی منصوبہ بندی علی اصغر نے بنائی تھی۔

قتل کیس میں اب تک 6 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں، ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون اور علی اصغر شامل ہیں۔

یاد رہے پولیس پولیس نے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج قتل کیس میں اس کے دوست احسن شاہ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

لاہور کی انو يسٹی گیشن ٹیم نے بتایا تھا کہ احسن شاہ کو امیر بلاج کی ریکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا، احسن شاہ قتل کے وقت پاکستان میں موجود نہیں تھا اس نے سعودی عرب سے ملزمان کو ریکی دی تھی۔

سی آئی اے پولیس کا کہنا تھا کہ ملک سہیل نے احسن شاہ کی ملاقات طیفی بٹ سے کرائی تھی، بالاج کے دوست احسن شاہ کی طیفی بٹ سے 7سے 8 ملاقاتیں ہوچکی تھیں، وہ گاڑیاں بدل بدل کر طیفی بٹ سے ملتا تھا۔

سی آئی اے پولیس کے مطابق احسن شاہ نے مبینہ طور پر طیفی بٹ کو امیر بالاج کے شادی میں جانے کی اطلاع دی اور اسی نے بتایا گن مینوں کے پاس رائفلیں نہیں ہیں۔

امیر بالاج کے گرفتار دوست احسن شاہ نے بیان میں کہا تھا کہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل کی تھی۔

یاد رہے امیر بالاج ٹیپو کو سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں