21.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، جبکہ 23 اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا و دیگر موجود ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

ایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وزراء اعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنرز سے بھی ملاقات ہوگی۔

8 فروری کے بعد اپوزیشن کے رویے نے عوام کو بددل کردیا، وزیراعظم

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے پاس پاکستان ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، رابطے، توانائی، زراعت اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا وسیع ایجنڈا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں