15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’اسرائیل غزہ کا گلا گھونٹ رہا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کا گلا گھونٹ رہا ہے۔

فلسطین پناہ گزین کمیشن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ غزہ کو اب تک صرف مٹھی بھر امداد پہنچ سکی ہے، محصور فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری سے صورتحال قابو سے باہر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج خوراک کے صرف نو ٹرک غزہ پہنچنے میں کامیاب ہوسکے جن پر 141 ٹن خوراک بائیس لاکھ فلسطینیوں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر فوڈ پروگرام نے کہا کہ غزہ کو روزانہ کی بنیاد پر چالیس ٹرک خوراک کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ میں اب تک عملے کے 57 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 15 افراد صرف ایک ہی روز میں مارےگئے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 15 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 2900 سے زائد بچے اور ساڑھے 1700 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں