11.2 C
Dublin
پیر, مئی 13, 2024
اشتہار

اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ کو کھلی دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایران اور حزب اللہ کو واضح الفاظ میں دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے ماضی میں کی گئی غلطی کو دہرایا تو اس کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

یہ بات انہوں نے یروشلم میں اسرائیلی کنیسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایران اور حزب اللہ کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی 2006کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں کی گئی غلطی دوبارہ نہ کریں کیونکہ آج آپ اس کی جو قیمت ادا کریں گے وہ پہلے سے کہیں زیادہ بھاری ہوگی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیل غزہ پر زمینی حملے کی تیاری کے ساتھ ساتھ لبنان کے ساتھ بھی اپنی شمالی سرحد پر ایک نیا محاذ کھولنے جارہا ہے جس کے امکانات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کے ساتھ بار بار فائرنگ کا تبادلہ کیا ہے۔ فوج نے28 اسرائیلی علاقوں کے رہائشیوں کو انخلاء کا حکم دیا ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے ایران اور حزب اللہ کو دی جانے والی دھمکیوں کے دوران راکٹ حملوں کے سائرن بج اٹھے جس کی وجہ سے انہیں اسمبلی سے خطاب روکنا پڑ گیا۔

راکٹ حملون کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت دیگر حکام کو قلعہ بند کمروں میں جانا پڑا۔ یروشلم میں راکٹ سائرن کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں