اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ایران اور حزب اللہ کو دھمکیوں کے دوران اسمبلی کے سائرن بج اٹھے۔
اسرائیلی وزیراعظم کو راکٹ حملوں کے سائرن کی وجہ سے اسمبلی سےخطاب روکنا پڑ گیا۔
یروشلم میں سائرن کی آواز کے بعد جاری کنیسٹ اجلاس میں خلل پڑا اور وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت حکام کو قلعہ بند کمروں میں جانے پر مجبور کر دیا گیا۔
یروشلم میں راکٹ سائرن کی آوازیں دور تک سنی گئیں۔ الجزیرہ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یروشلم میں راکٹ سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ عینی شاہدین نے سائرن کو بہت بلند بتایا ہے اور سائرن رام اللہ تک سنائی دے رہے تھے۔