14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اسرائیلی پارلیمنٹ کے باہر دھرنا، نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

درجنوں اسرائیلی شہریوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر دھرنا دے دیا، اس دوران دھرنے کے شرکاء نے حکومت سے مستعفی ہونے اور نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مقبولیت کھو رہی ہے۔

اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے کے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 64 فیصد اسرائیلیوں نے 90 دن کی جنگ کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی کارکردگی ناکافی قرار دی۔

- Advertisement -

دوسرے سروے میں 46 فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ نیشنل یونٹی پارٹی کے رہنما بینی گانٹز ملک کی قیادت کے لیے موزوں ترین شخص ہیں۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو حق خود ارادیت، وقار اور تحفظ کے ساتھ رہنے کا حق ملنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل روانگی سے پہلے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا خاتمہ، خطے کو تشدد کے ابدی چکر سے نکلنا چاہیے۔

ویڈیو: برطانوی خاتون صحافی کا لائیو شو کے دوران فلسطینی رہنماء سے جارحانہ رویہ

جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئر بوک نے مزید کہا کہ حزب اللہ اسرائیل پر، حوثی بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے روکیں،جرمن وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ اسرائیل کیلیے خطرہ نہ بنے، حماس کو ہتھیار ڈال دینے چاہئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں