12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

استحکام پاکستان پارٹی نے ’شاہین‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں رجسٹریشن کے بعد ’شاہین‘ کا انتخابی نشان مانگ لیا۔

سیکریٹری اطلاعات آئی پی پی فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’رپورٹرز‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کا انتخابی نشان رکھنے والی پہلے کی جماعت تحلیل ہو چکی ہے، امید ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں انتخابی نشان کی پٹیشن فائل کر چکے ہیں۔

- Advertisement -

پروگرام میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کیلیے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے اور انہوں نے جیسے ہی توپوں کا رُخ دوسری جانب موڑا تو انہیں چھوڑ دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کا خواب لے کر پی ٹی آئی میں گئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی ساری توانائیاں اداروں کے خلاف استعمال کی، ان کے بیانیے کی وجہ سے 9 مئی جیسے واقعات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کے انکشافات بہت پہلے ہماری جماعت کے لوگ کر چکے ہیں، 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی تھی اور اس کے کردار چیئرمین پی ٹی آئی تھے، نفرت کے بیج بو کر اور انتشار پیدا کر کے 9 مئی واقعات کی کیا ضرورت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے عوام کو خواب دکھائے، 15 جماعت اتحاد کر کے اقتدار کے مزے لوٹتی رہیں عوام کو کچھ نہیں دیا، ہم کہتے ہیں عوام اس مرتبہ ایک نئی پارٹی کو موقع دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں