ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

اطالوی شخص چیز وہیلز کی زد میں آکر ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی میں 74 سالہ شخص گودام میں چیز وہیلز (پنیر کے پہیوں) کی زد میں آ کر موت کے منہ میں چلا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گیاکومو چیپارینی کے نام سے ہوئی جو گودام میں پڑے پنیر کے پہیوں کو چیک کرنے کیلیے گیا تھا۔

چیکنگ کے دوران چیز وہیلز کا ایک شیلف ٹوٹ گیا اور 40، 40 کلو وزنی چیز کے پہیوں گیاکومو چیپارینی پر گر پڑے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

- Advertisement -

گیاکومو چیپارینی کو پنیر کے پہیوں کے نیچے سے نکالنے میں ریسکیو ٹیم کو کم از کم 12 گھنٹے لگے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بتایا کہ ایک شیلف کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے چیز وہیلز گرے۔

گودام میں ہونے والے نقصان کا کم از کم تخمینہ 63 کروڑ روپے لگایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں