14.9 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

انتخابات آئین میں دی گئی مدت کے اندر میں ہی ہوں گے، جلیل عباس جیلانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ انتخابات آئین میں دی گئی مدت کےاندر میں ہی ہوں گے نگران حکومت کاکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی صحافیوں سےملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہ کہ انتخابات آئین میں دی گئی مدت کےاندرہی ہں گے ، نگران حکومت کاکام آزادانہ اور منصفانہ انتخابات یقینی بناناہے۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانانگران حکومت کانہیں الیکشن کمیشن کاکام ہے، ہم ایک نگران سیٹ اپ ہیں جس کامحدودمینڈیٹ ہے، کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مختصرمدت کی نگران حکومت ہیں،ہم غیرسیاسی سیٹ اپ ہیں، سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے، بطورعبوری سیٹ اپ ہم اپنے دائرے میں رہ کربہت سے کام کرسکتےہیں۔

- Advertisement -

بھارت کے حوالے سے نگران وزیر خارجہ نے بتایا کہ کور ایشوز پر بات کیے بغیر دیگرمعاملات پربھارت سےتعلقات آگےنہیں بڑھ سکتے، تنازع کشمیرپاک بھارت جنگوں،دیگرمسائل پرپیشرفت نہ ہونےکی وجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سیاچن پرغیرقانونی طورپرقابض ہے، ہم سیاچن مسئلے کو بینظیرراجیوگاندھی معاہدےکی روشنی میں حل کرناچاہتےہیں، اس کے ساتھ پاک بھارت آبی مسائل انتہائی اہم ہیں، بھارت سے کوئی بھی بات چیت صرف اصولوں کی بنیاد پر ہی ہوسکتی ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،مضبوط شواہد موجودہیں، مسئلہ کشمیریواین قراردادوں،کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا باقی ہے،بھارت کارویہ ہمارے لئے نمبرون مسئلہ ہے۔

نگران وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اقدامات کئے، بھارت نے بڑے پیمانے پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں، سارک اجلاس میں واحد رکاوٹ بھارت ہے لیکن امید ہے بھارت پاکستان کرکٹ ٹیم کومکمل سیکورٹی فراہم کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ بھارت میں جاری ماحول ہمیشہ سےہمارےلیےباعث تشویش ہے، ہم نےاپنےتحفظات سےبھارت کو آگاہ کیا ہے،اس حوالےسےبھارت نےکوئی منفی فیصلہ کیا تو عالمی برادری کومایوسی ہوگی ، کرکٹ ورلڈکپ عالمی ایونٹ ہے بھارت سےتعلقات کی نوعیت تبدیل نہیں ہوئی۔

امریکی حکام سے ملاقات کے حوالے سے جلیل عباس جیلانی نے بتایا کہ امریکی انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ اوردیگراکابرین سےبروقت الیکشن پرگفتگوہوئی ، امریکا کے ساتھ اس وقت تعلقات اورتعاون بہت مضبوط ہیں، امریکی انڈرسکریٹری آف اسٹیٹ سے گفتگو میں مضبوط شراکت داری پراتفاق ہوا۔

انھوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی حجم اب 20 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکاہے، امریکا نے چین یا روس سمیت کسی ملک سے تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا نہیں کہا، روس یوکرین تنازعہ کا پرامن حل ضروری ہے۔

نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے طور پر بہت اچھی غیرملکی انویسٹمنٹ لاسکتےہیں، پاکستان میں خارجہ پالیسی کی تشکیل کاپراسس وہی ہے، جو امریکا اور یورپ میں ہے۔

افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت نےپاکستان میں دہشت گردی کےبعض ذمہ داروں کوگرفتار کیا، افغانستان نےباہمی سطح پر پاکستان میں کارروائیاں نہ کرنے کے فتویٰ سےآگاہ کیا ہے۔

جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل کیلئےکوششیں جاری رکھیں گے ، سی پیک کےثمرات پاکستان کی ترقی پرظاہر ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے زراعت،ریلوےاورآئی ٹی کےمنصوبےآگےبڑھیں گے۔

ایک سیاسی جماعت کےحوالےسےسوال کا جواب نگراں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سائفرکا معاملہ عدالت میں ہےاس پر بات نہیں کر سکتا، ہم کسی کے معاملات پر مداخلت کرتے ہیں نہ ہی مداخلت پسند کرتے ہیں، ہم پر کسی ملک کاکسی قسم کاکوئی دباؤ نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں