جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

لگتا ہے سانس لینے کا بھی بل آگیا ہے، جویریہ سعود

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ سعود کا بجلی کے بھاری بھرکم بلوں پر کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں ’عذرا‘ کا کردار نبھانے والی جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بجلی کے بل سے متعلق تبصرہ کر رہی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’لگتا ہے اس ماہ جو ہم نے سانس لی ہے اُس کا بل بھی آگیا ہے۔‘ صارفین نے اداکارہ کی ویڈیو کو اس قدر پسند کیا کہ اسے دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی شیئر کیا۔

- Advertisement -

لوگوں کی جانب سے ویڈیو پر کمنٹ بھی کیے گئے، ملاحظہ کیجیے:

’ہرگز نہیں۔ انڈیا جو چاند پر پہنچا ہے اس لیے حکمرانوں نے غصے میں زیادہ بل بھیج دیے‘

’مجھے تو ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں سانس لینا بھی چھوڑنا پڑے گا‘

’غذرا باجی، مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے‘

جویریہ سعود کی ایک مداح نے اس مسئلے سے قطع نظر اداکارہ کی تعریف میں لکھا کہ ’کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہے‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں