جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جھل مگسی میں‌ دو روز قبل ویڈیو میں‌ تحفظ کا مطالبہ کرنے والا کاشتکار قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اوستہ محمد: بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں‌ دو روز قبل ویڈیو میں‌ تحفظ کا مطالبہ کرنے والے کاشتکار امداد جویہ کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جھل مگسی میں فائرنگ کر کے زمیندار کو قتل کر دیا گیا، زرعی اراضی کے مالک مقتول امداد جویہ نے دو روز قبل ویڈیو میں انتظامیہ سے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا۔

جھل مگسی کے گاؤں کرمانی کے کاشتکار امداد جویہ نے ضلعی انتظامیہ سے تحفظ مانگتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زرعی اراضی کے لیے انھیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

- Advertisement -

جمعہ کی صبح امداد جویہ کو گولیاں مار دی گئیں، مقتول کی بیٹی ارباب جویہ کا کہنا ہے کہ ان کے والد کا کئی گھنٹے محاصرہ کیا گیا، جب کہ انتظامیہ نے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کیا۔

مقتول کے رشتہ داروں نے اوستہ محمد میں زمیندار کی میت سٹی تھانے کے سامنے رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کیا، احتجاج میں مقتول امداد جویہ کی بیٹیوں سمیت خواتین اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اوستہ محمد انتظامیہ نے ہمیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کی، میت کے ساتھ آنے والی خواتین کو محصور رکھا گیا، جھل مگسی انتظامیہ بااثر ملزمان کو تحفظ دے رہی ہے۔

مظاہرین نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، اور کہا کہ آج صبح بھی میت کو ڈیرہ مراد جمالی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا جائے گا، اور قاتلوں کی گرفتاری تک میت رکھ کر احتجاج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں