اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

جوبائیڈن کے بیٹے نے اعتراف جرم کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے جان بوجھ کر ٹیکس ادا نہ کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ہنٹر بائیڈن نے دو وفاقی ٹیکس الزامات پر جرم قبول کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ محکمہ انصاف کے ساتھ ایک معاہدے میں آتشیں اسلحے کے چارج پر علیحدہ معاہدے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔

- Advertisement -

بائیڈن کے وکیل نے تصدیق کی کہ ہنٹر ایک درخواست کے معاہدے کے مطابق ٹیکس کی ادائیگیوں میں ناکامی کے دو واقعات کی ذمہ داری قبول کریں گے۔

وکیل کرسٹوفر کلارک نے مزید کہا کہ آتشیں اسلحے کا ایک الگ چارج درخواست کے معاہدے کا موضوع نہیں ہو گا۔
ایک "پری ٹرائل ڈائیورژن” عام طور پر مدعا علیہان اور استغاثہ کے درمیان ایک معاہدہ ہوتا ہے جو جیل جانے کے بجائے راہیں کھلی رکھنے کی اجازت دیتا ہے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ہنٹر کا خیال ہے کہ ان غلطیوں کی ذمہ داری قبول کرنا ضروری ہے جو اس نے اپنی زندگی میں کی تھی اور اب وہ اس کیس سے آگے بڑھنے کے منتظر ہیں۔

توقع ہے کہ اس معاہدے سے ہنٹر بائیڈن کے ذاتی اور پیشہ ورانہ معاملات پر برسوں سے جاری وفاقی تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں