15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے عشائیے میں شرکت نہیں کی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے ججوں کے اعزاز میں ہونے والے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے گزشتہ رات سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے 14ججزعشائیے میں شریک ہوئے تاہم چیف جسٹس کے عشائیہ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ہر عید کے بعد ساتھی ججز کے اعزاز میں عشائیہ دیتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس عیسیٰ نے عشائیہ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہو گا کیونکہ چیف جسٹس نے مذکورہ جج کے خلاف صدارتی ریفرنس کو خارج کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کیوریٹو نظرثانی کی درخواست واپس لینے سے متعلق حکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ پہلے ہی محفوظ کر لیا۔

یاد رہے اپریل کے اوائل میں جسٹس عیسیٰ نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر منعقدہ قومی اسمبلی میں خصوصی قومی آئینی کنونشن میں شرکت کی تھی ، جس کے بعد ایک وضاحت بیان جاری کیا تھا۔

دعوت نامہ قبول کرنے سے پہلے جسٹس عیسیٰ نے کہا کہ پوچھ گچھ کی گئی کہ کیا سیاسی تقاریر ہوں گی، اور یقین دہانی کرائی گئی کہ صرف آئین اور اس کے بنانے کے بارے میں بات کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں