جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

کاجول بھکاری کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی زد میں آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

فلم نگری سے جڑے فنکار اکثر اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے ریڈار پر رہتے ہیں۔ اس مرتبہ کاجول ان کے نشانے پر آگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب کاجول اپنی گاڑی کی جانب بڑھتی ہیں تو ایک بھکارن پیسے مانگنے کے لیے ان کے پیچھے پیچھے چلی جاتی ہیں۔

اداکارہ گاڑی میں بیٹھ کر اسے کچھ پیسے تھما کر روانہ کرتی ہیں کہ ایک بچہ بھی مانگنے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔ لیکن کاجول اسے نظر انداز کر کے وہاں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔

- Advertisement -

کاجول کے اس طرز عمل پر سوشل میڈیا صارفین ان پر تنقید کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ کاجول نے بھکارن کو پیسے اس لیے دیے کیوں کہ کیمرہ موجود تھا، کیمرے کی وجہ سے بھکارن کا بھلا ہوگیا۔

دوسرے نے لکھا کہ آپ کے پاس تو بہت زیادہ دولت ہے، اگر ان بچوں کو سو سو روپے بھی دیتی تو دولت میں کمی نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں