ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر 70 سالہ بزرگ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر ستر سالہ بزرگ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جبکہ دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ستر سالہ شخص گولی مارکرقتل کردیا گیا، مقتول کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔

جمشید کوارٹرزمیں پیٹرول پمپ کےقریب ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزونیراورعاطف نامی افراد زخمی ہو گئے جبکہ ،لانڈھی بابرمارکیٹ میں ڈکیتی میں مزاحمت پر تیس سالہ عثمان زخمی ہوا۔

- Advertisement -

بنارس پل پرمقابلہ کےبعدپولیس نےڈاکوثنااللہ کوگرفتارکرلیا اور اسکاساتھی فرار ہوگیا جبکہ ایک اور واقعے میں نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں سیف علی نامی ڈاکو گرفتارکر کے اسلحہ،لوٹی ہوئی رقم اورموٹرسائیکل برآمدکرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں