9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی : رینٹ اے کار کے دفتر میں نوجوان کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : رینٹ اے کار کے دفترمیں نوجوان کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقتول کی بہن نے بتایا کہ عدیل پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، انگلیاں توڑ دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی میں ناگن چورنگی پر رینٹ اے کار کے دفتر میں نوجوان کے بہیمانہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ میں اغوا کے بعد قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، پولیس حکام نے بتایا کہ مقدمہ مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

مقتول کی بہن نے بتایا کہ جس میں کہا گیا کہ اطلاع ملی میرے بھائی عدیل کی لاش رینٹ اےکار میں موجود ہے ، شوہر اور بہنوں کے ہمراہ پہنچی تو بھائی کی تشدد زدہ لاش موجود تھی۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا میرے بھائی پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، ہاتھوں اور پیروں کی انگلیاں توڑ دی گئیں ، بھائی کو علی نواز ، عمار ،حسان ، سفیر اور دیگر افراد نے تنازع پر اغوا کیا۔

بہن کا کہنا تھا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا، تشدد کرنے والے افراد کو ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزمان علی نواز ، محمد عمار سے تفتیش جاری ہے، 5مزید افراد کو بھی حراست میں لیا ہے، زیر حراست سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں