اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کراچی، عزیز آباد میں 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں دو ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک 2 میں دو ڈاکوؤں کو عوام نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

دونوں ملزمان نے کچھ دن پہلے اسی علاقے میں واردات کی تھی۔

- Advertisement -

پکڑے گئے ملزمان کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں انہیں شہری سے موبائل فون چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکار نے بھی شہریوں کے ساتھ مل کر ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ ملزمان نے چند روز قبل شہری کو گھر کی دہلیز پر لوٹا تھا، واردات کے دوران تین موبائل فون اور نقد رقم چھینی گئی تھی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن میں میٹرک کا طالب علم محمد ایان کو ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا تھا۔

ملزمان نے پہلے محمد ایان کے ماموں دانش سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد ایان لقمہ اجل بن گیا، کورنگی زمان ٹاؤن کا ایان کئی گھنٹے زندگی موت کی کشمکشِ رہا، جس کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔

مقتول محمد ایان تین بین بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، صبح میں میٹرک کے امتحان کی تیاری اور شام کو کارخانے میں کام کرتا تھا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں