13 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کے ایم سی کی سرکاری جیکٹ نے سماجی رہنما کی بیٹی کے قتل کا معمہ حل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : نارتھ ناظم آباد پولیس نے سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا، قتل میں ملوث دونوں ملزمان کے ایم سی ملازمین کے بیٹے ہیں جو والد کی جیکٹ کی وجہ سے پکڑے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کے ایم سی کی سرکاری جیکٹ نے نارتھ ناظم آباد میں سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی کے قاتلوں کو پکڑوا دیا ، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو نے کہا کہ پولیس نے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا پے ، گرفتار دونوں ملزمان کے ایم سی ملازمین کے بیٹے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ واقعہ دشمنی نہیں بلکہ اسٹریٹ کرائم کا شاخسانہ ہے، قتل کا واقعہ 19 اکتوبر کو بلاک اے میں پیش آیا تھا جبکہ ملزمان نے بورڈ آفس کے قریب چار لڑکیوں کو گاڑی میں جاتے دیکھا تو انھوں نے لڑکیوں کا پیچھا کرتے ہوئے بلاک اے نارتھ ناظم آباد تک آئے۔

- Advertisement -

عارف اسلم راو نے کہا کہ ملزم شکیل موٹر سائیکل چلا رہا تھا بلال عرف بلی پیچھے بیٹھا تھا، بلال نے اپنے والد کی کے ایم سی کی جیکٹ پہن رکھی تھی ،بلال جیسے ہی واردات کے لیے موٹر سائیکل سے اترا لڑکی نے گاڑی چلا دی،غصے میں اگر ملزم بلال نے فائر کھول دیا جو لڑکی کو لگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس نے انتھک محنت سے چار روز میں ہی قتل کا معمہ حل کرلیا۔

مزید پڑھیں : کراچی، ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی مزاحمت، خاتون کا قتل معمہ بن گیا

یاد رہے 19 اکتوبر کو کراچی میں  نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں تھیں ، جس کی شناخت  سیاسی و سماجی رہنما فیروز بنگالی کی بیٹی سے ہوئی ۔

خاتون کی ٹارگٹ کلنگ کی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مںظر عام پر آئی تھی ،  جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کار سوار خاتون کا موٹر سائیکل سوار ملزمان تعاقب کررہے ہیں، گاڑی گلی میں جیسے ہی داخل ہوئی ملزمان فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

مقتولہ کے بھائی فیصل کا کہنا تھا کہ بہن کو چلتی گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، شدید زخمی حالت میں عباسی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں