جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

میرا کلیجہ پھٹ جائے گا، ظالموں نے میرا بیٹا چھین لیا، قتل ہونے والے زوہیب کی والدہ غم سے نڈھال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے زوہیب کی والدہ غم سے نڈھال ہیں ، والدہ کا کہنا ہے کہ میرا کلیجہ پھٹ جائے گا ظالموں نے میرا بیٹاچھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران قتل ہونے والے 32 سالہ زوہیب کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔

والدہ کا کہنا ہے کہ کلیجہ پھٹ جائےگاظالموں نےمیرابیٹاچھین لیا، میرے4بچوں میں زوہیب سب سےبڑاتھا، میں تواُس کی شادی کرنے والی تھی۔

- Advertisement -

انھوں نے روتے ہوئے بتایا کہ زوہیب کام سے کام رکھتا تھا،اپنے ماما کے گھر افطار پر گیا تھا اور موٹرسائیکل کمپنی میں ملازمت کرتاتھا، حکومت اب کیا کرے گی؟ حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

مقتول کی کزن کا کہنا تھا کہ زوہیب بہت ملنسار اور بھائیوں سے بڑھ کرتھا، پولیس کچھ کام کررہی ہوتی تو یہ واقعات نہیں ہوتے۔

زوہیب کی ممانی نے بتایاکہ زوہیب ہمارے گھر افطار پر آیا تھا، ڈاکو دندناتے گھوم رہے ہیں کوئی روکنے والا نہیں، ظالم لیٹروں نے پہلے گولی مقتول کی جیب میں رکھے موبائل پر ماری اور پھر دل پر گولی مار کر چلے گئے۔

خیال رہے کراچی میں رواں سال ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہریوں کی تعداد 46 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں