17 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کراچی میں موٹرسائیکل سوار شہری بچے سمیت گٹر میں گر گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں موٹر سائیکل سوار شہری بچے سمیت کھلے مین ہول میں گر گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار شہری بچے سمیت مین ہول میں گر گیا۔

علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل سوار اور بچے کو گٹر سے باہر نکالا۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کی جانب سے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس میں بچے کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں 2سالہ مسکان گٹرمیں گر کر جاں بحق ہوگئی تھی۔

واقعہ ڈپٹی میئرسلمان عبداللہ مرادکےحلقے میں پیش آیا تھا، حکام کی لاپروائی پر اہل علاقہ نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔

میمن گوٹھ میں گٹر میں گرنے والی دو سالہ بچی کی موت کے سوال پر مرتضیٰ وہاب نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس کاکام بھی کیا کےایم سی کرلے؟ کیامیں نے یا سلمان مرادنےگٹرکےڈھکن چرائےہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ شرارت کرنے والے لوگ گٹر کے ڈھکن چرالیتے ہیں یا غائب کرلیتے ہیں ، جن سےسوال کرناچاہیے ان سے کرتے نہیں، ہم مظلوم معصوم نظر آتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں