27.2 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کراچی میں نوجوان نے ڈکیت کو دبوچ لیا، بھاگتے ڈکیت نے گولی چلادی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں نوجوان نے دلیری دکھاتے ہوئے ڈاکو کو دبوچ لیا جس کے بعد بھاگتے ڈکیت نے گولی چلادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 3 میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور بچوں کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہورہی تھی شجاعت نامی نوجوان نے بھاگتے ہوئے ڈکیت کو پکڑا۔

17 جنوری کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈکیت اور شہری گتھم گتھا ہوگئے ملزم نے شجاعت کے پیٹ میں گولی مار دی۔

اردگرد موجود لوگوں نے ایک ڈکیت کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متاثرہ شہری شجاعت علی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرے ڈکیت کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں