12.1 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ویڈیو: گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے شوروم مالک کو لوٹ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ملزمان شوروم کے مالک کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقعے ایک چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس میں ملزمان عبدالستار سے 15 لاکھ 25 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی، جس کے مطابق عبدالستار صفورا چورنگی پربینک سے 15 لاکھ روپے لے کر شوروم  پہنچا تھا ، عبدالستار نے شوروم پر جیسے ہی گاڑی روکی ملزمان نے گھیر لیا۔

- Advertisement -

فوٹیج میں 2 ملزمان کو عبدالستار کےگاڑی سے اترنے کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، موٹر سائیکل چلانے والے دو ملزمان نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

متاثرہ شوروم مالک عبدالستار نے گلستان جوہر پر پولیس واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں