جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو کھلا چینلج دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے والی ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو کھلا چینلج دے دیا۔

خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر دیتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف کہتے ہیں فارم 45 دیکھے ہیں میں میڈیا کو بلا کر فارم 45 دیکھا رہی ہوں، میرا چیلنج ہےکل اپنے فارم 45 لے کر کچہری چوک آجاؤ۔

انہوں نے کہا کہ کچہری چوک پر سیالکوٹ کے عوام اور میڈیا اکٹھا ہو جائے گا پھر دنیا دیکھے گی سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے، فارم لےکر نہ آئےتو سمجھوں گی تم نے شکست قبول کر لی۔

- Advertisement -

قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کا بیان مشکوک بن گیا جو کسی منصوبے کے تحت دیا، ان کا ایک بیک گراؤنڈ بھی سامنے آ چکا ہے، اگر ان کا ضمیر اتنا ہی بے چین تھا تو نو دن پہلے بات کرتے بہرحال الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھ رہا ہے اور کمیٹی بھی بنا دی ہے، اس لیے اس پر مزید کمنٹ کرنا غیر مناسب ہوگا۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے بڑے چور اسمبلی اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ جو لوگ اس کرپشن سے مستفید ہو رہے ہیں انہیں پکڑا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں