ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

الیکشن جنوری میں ہوں گے یا فروری میں ؟ خواجہ آصف نے تاریخ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ :مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا تھا الیکشن نہیں ہوں گے، ہوئے بھی تو سال یادوسال بعدہوں گے لیکن اب تاریخ آگئی ہے 25 یا 28 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست ذاتی مفادات کی سیاست بن گئی ہے، پہلےالیکشن کے بعدمخالفین اکٹھے کھانا کھاتے تھے لیکن آج سیاست میں دشمنی قتل کی طرح بن گئی ہے۔

انتخابات کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کہا جارہاتھا الیکشن سال یا2سال بعد ہوں گے لیکن الیکشن کی تاریخ واضح کر دی گئی ہے، 25 یا 28 فروری کو الیکشن ہوں گے۔

- Advertisement -

شہباز شریف کے لندن کے دورے سے متعلق ن لیگی رہنما نے کہا کہ شہبازشریف سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں کہ 2روزبعدواپس گئے، بعض چیزوں کی ٹیلی فون پر مشاورت نہیں بلکہ بالمشافہ کی جاتی ہے، شہبازشریف نےنوازشریف سےالیکشن سےمتعلق بھی مشاورت کی۔

انھوں نے اس بات کی تردید کی کہ شہباز شریف کوئی پیغام لےکرنواز شریف کے پاس نہیں گئے تھے ، شہباز شریف کی پیغام لے جانے والی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، اگرایسی کوئی بات ہوتی توکال پر بھی کی جاسکتی تھی۔

نواز شریف کی واپسی پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی بھی نوازشریف کی واپسی سےمتعلق قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، جوقیاس آرائیاں کی جاتی ہیں وہ 70 فیصد غلط ثابت ہوتی ہیں، 21 اکتوبر نواز شریف کی واپسی کی حتمی تاریخ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں