بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں، کیارا ایڈوانی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کیارا ایڈوانی نے پہلی بار ’ڈان 3‘ جیسی ایکشن سے بھرپور فلم کا حصہ بننے پر خاموشی توڑ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی نے فلموں میں رومانی، حساس اور کامک کردار کو بخوبی نبھائے، اب مداح انہیں ایکشن میں بھی دیکھ سکیں گے۔

حالیہ انٹرویو میں ’ڈان 3‘ کا حصہ بننے پر کیارا ایڈوانی نے کہا کہ پروجیکٹ کا حصہ بننا میرے خیال میں شعوری فیصلہ ہے کیونکہ میں کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

متعلقہ: عمران ہاشمی نے ’ڈان 3‘ کا حصہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں کیریئر میں کچھ تبدیلی لانے کی خواہاں تھی اور ایکشن فلم میں شامل ہونے کا فیصلہ بھی اس بات کی نشانی ہے، میں اس کیلیے بہت پُرجوش ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

انہوں نے کہا کہ بطور فنکار آپ مختلف کرداروں کیلیے مسلسل جدوجہد کرتے ہو اور دنیا کو یہ باور کروانے کی بھی کوشش کرتے ہوئے کہ تم بالکل ٹھیک ہو۔

کیارا ایڈوانی نے مزید کہا کہ فلم کیلیے سخت محنت کرنی ہے اور اس کیلیے میں وقت بھی نکالا ہے، میں بہت پُرجوش ہوں کیونکہ میں نے کبھی ایکشن فلم نہیں کی۔

بالی وڈ اداکارہ پہلی مرتبہ سُپر اسٹار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کریں گے۔ فرحان اختر کے مطابق وہ ہیروئن کے کردار کیلیے بالکل ٹھیک ہیں۔

علاوہ ازیں، کیارا ایڈوانی ایکشن سے بھرپور فلم ’وار 2‘ میں ہریتک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں