اشتہار

لائسنس کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں کی شامت ، عدالت کا بڑا حکم آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے لائسنس کے بغیر اور کم عمر گاڑیاں چلانے والوں کےخلاف کریک ڈاون اور مقدمات درج کرنے کاحکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ایک خاندان کے چھ افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں کم عمر ڈرائیور کے خلاف میں قتل کی دفعات شامل کرنے کے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والوں کیخلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ معاشرے کا کسی بھی سطح کا ڈرائیور ہو اسکو بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلانے دی جائے۔

- Advertisement -

عدالت نے لائسنس کےبغیر سڑکوں پر گاڑیاں لانے سے روک دیا اور قرار دیا کہ اگر سڑکوں پر دس لاکھ گاڑیاں ہیں تو دولاکھ لائسنس کیسے ہیں۔

عدالتی استفسار پر ایس پی نے بتایا کہ اس واقعہ کےبعد 48 مقدمات درج کرکے موقع پر گرفتاریاں کی گئیں، بچوں کو گاڑیاں دینے موٹر وہیکل آرڈیننس کےسیکشن 102 کےتحت کارروائی کی جاتی ہے۔ 998 ایسے لوگوں کےخلاف مقدمات درج کئے گئے جن کےنام گاڑیاں ہیں۔

ایس پی نے مزید بتایا کہ 73لاکھ گاڑیاں اور 13لاکھ لائسنس ہیں، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہی بھی بتایا جائے جس کےنام گاڑی ہے اس کی کیاذمہ داری بنتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے لائسنس کےبغیر گاڑیاں چلانے والے کلنگ مشین ہیں ، معاشرے کا کسی بھی سطح کا ڈرائیور ہو اسکو بغیر لائسنس گاڑی نہیں چلانے دی جائے۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ مقدمہ میں دشت گردی کی دفعات شامل کیے جانے کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوٸے سماعت ملتوی کر دی۔

خیال رہے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس نے دباو میں آکر مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی ہیں. عدالت قتل کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں