ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/ کراچی : دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیا ، لاہور میں ایئرکوالٹی انڈیکس 371 اور کراچی میں 237 رہا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی نہ آسکی،لاہور کا فضائی معیارآج صبح بھی خطرناک درجے تک مضر صحت ہے، جہاں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد تین سو اکہتر ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔

کراچی کا فضائی معیار بھی آج انتہائی مضرِصحت ہے، ائیرکولٹی انڈکیس کے مطابق کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا، جہاں فضا میں آلودگی دوسو پچپن پرٹیکیولیٹ میٹرریکارڈ کی گئی ہے

- Advertisement -

۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا دارالحکومت دہلی پہلے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی تین سوتیراسی پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے اسموگ کے تدارک کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ اور سیف سٹی بھی ایکٹو ہو گے، دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور شہر میں کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔

سیف سٹی کی نشاندہی پر لاہور میں 60 سے زائد دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو بھاری جرمانے اور کوڑے کرکٹ کو آگ لگانے والے 15 افراد کو گرفتار کروایا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا سات ہزار روپے تک کا چالان کیا جائے گا ۔

لاہور میں آلودگی کی شرح اوسطاً 345 جبکہ شہر کا آلودہ ترین علاقہ کینٹ پولو گراونڈ ہے جہاں کا ایئر کوالٹی انڈیکس 472 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز 8 میں 460، بھٹہ چوک 447, شملہ پہاڑی 428 اور گلبرگ میں آلودگی کی شرح 417 ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں