11.6 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

لیلیٰ واسطی کا اپنی مرحومہ والدہ کے آخری وقت سے متعلق دردناک انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ لیلیٰ  اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

پاکستان کی معروف اداکارہ لیلی واسطی کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ واداکارہ طاہرہ واسطی کے ساتھ آخری لمحات کے بارے میں بات کی۔

لیلیٰ واسطی نے کہا کہ جب میں نے گھٹنے کی سرجری کرائی تو مجھے میری والدہ نے کال کی اور کہا میرے پاس مدد کے لیے گھر پر کوئی نہیں ہے، ان کی یہ بات سن کر میں جذباتی ہو گئی اور فوراً اپنی خراب صحت کے باوجود ان سے ملنے گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ  امریکا جانے کے بعد میں نے اپنی ماں کے ساتھ ایک مہینہ گزارا اور وہ مجھے دیکھ کر جلد ہی ٹھیک ہو گئی تو میں واپس امریکا آگئی لیکن پھر مارچ میں میری والدہ نے دوبارہ کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انکا وقت آگیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے اسی وقت پاکستان کی فلائٹ لی اور آخری لمحات میں ان کے ساتھ وقت گزارا، جب ان کی حالت بلکل ٹھیک نہیں تھی تو میں نے فیصلہ کیا کہ میں میڈیا اور باہر کے لوگوں کو اپنی والدہ کا چہرہ نہیں دیکھنے دوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

لیلیٰ واسطی نے انکشاف کیا کہ ’ دیکھتے ہی دیکھتے میری والدہ کی خراب حالت کی خبر میڈیا پر گردش کرنے لگی جس کے باعث میں پریشان ہوگئی تھی، میں نے لوگوں سے سوال کیا کہ آپ نے انہیں ساری زندگی اسکرین پر دیکھا تھا؟ اب آپ انہیں ان کے آخری لمحات میں کیوں دیکھنا چاہتے ہیں؟ ‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ ’انتقال کے بعد اسپتال کے باہر موجود لوگوں کی وجہ سے میں نے اپنی والدہ کو کولڈ اسٹوریج میں رکھنے کا فیصلہ کیا، میں نے صرف خاندان کے چند لوگوں کو اجازت دی کہ وہ والدہ کا چہرہ دیکھ لیں اس وقت میں چھوٹی تھی لیکن والدہ کے انتقال کے فوراً بعد میں نے یہ سارے فیصلے لینے شروع کر دیے تھے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by L A I L A W A S T I (@lailawasti)

واضح رہے کہ اداکارہ لیلیٰ واسطی پاکستان کے معروف جوڑے رضوان واسطی اور طاہرہ واسطی کی بیٹی ہیں جو اپنے دور میں انڈسٹری کے ستارے تھے، لیلی واسطی نے اپنا زیادہ تر وقت امریکہ میں گزارا لیکن حال ہی میں انہوں نے میڈیا انڈسٹری میں واپسی کی ہے اور کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں