اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

لاکھوں روپے خورد برد کرنے والا سرکاری ملازم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : لاکھوں روپے خوردبرد میں ملوث ملزم کو محکمہ اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، ملزم سرکاری دفتر میں درجہ چہارم کا ملازم تھا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے سرکاری دفتر سے لاکھوں روپے خورد برد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے انتہائی چالاکی سے چیف انفارمیشن کمشنر کے جعلی دستخط کرکے لاکھوں روپےخورد برد کیے۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ملزم عثمان خالد پنجاب انفارمیشن کمیشن میں درجہ چہارم کا ملازم تھا، ملزم عثمان ریکارڈ میں ردوبدل اور چیکس پر جعلی دستخط کرکے بھاری رقوم خورد برد کرتا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران نے مذکورہ ملزم کے خلاف چیف انفارمیشن کمشنر کی درخواست پر انکوائری شروع کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں