ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پولیس کے خوف سے وکیل نے عمارت کی 8ویں منزل سے چھلانگ لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے سے خوفزدہ وکیل نے عمارت کی 8ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل کی شناخت ایڈوکیٹ سنیل شرما کے نام سے ہوئی، واقعہ جمعہ کی رات منگلم آدھار اپارٹمنٹ میں پیش آیا۔ سنیل شرما ینگ ایڈوکیٹس ایسوسی ایشنل کے سرپرست تھے۔

ڈی دی پی سورج رائے نے بتایا کہ سنیل شرما کئی ماہ سے خفیہ طور پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اس اپارٹمنٹ میں رہ رہا تھا، جب ہمیں معلوم ہوا تو گرفتاری کیلیے گھر پر چھاپہ مار کروائی کی۔

- Advertisement -

متعلقہ: نو عمر لڑکی نے عمارت کی 29ویں منزل سے چھلانگ لگا دی

انہوں نے بتایا کہ جب ہم اپارٹمنٹ میں 8ویں منزل پر سنیل شرما کے گھر کے دروازے پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ اس نے کھڑی سے چھلانگ لگا دی، جب ہم نیچے پہنچے تو دیکھا سنیل شرما ہلاک ہو چکا ہے۔

سورج رائے نے بتایا کہ واقعہ رات 10 بج کر 45 منٹ پر پہش آیا، وکیل کو لے کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

سنیل شرما پر الزام تھا کہ 31 جنوری 2024 کی صبح اس نے مدعی منوج کمار کو دیوانی کے باہر سے اغوا کیا تھا۔ اس کیس میں پانچ دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں