21 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لبنانی پارلیمنٹ 12ویں بار صدر منتخب کرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کی پارلیمنٹ مسلسل 12ویں بار صدر کا انتخاب کرنے اور مہینوں سے ملک کو لپیٹے ہوئے سیاسی تعطل کو توڑنے میں ناکام رہی ہے۔

قانون سازوں نے بدھ کے روز سابق صدر مائیکل عون کے متبادل کے انتخاب کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا جس کی مدت گزشتہ اکتوبر میں ختم ہوئی تھی تاہم شدید اختلافِ رائے کی وجہ سے صدر کا انتخاب نہ ہوسکا۔

اصل مقابلہ سابق وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے سینئر عہدیدار جہاد ازور اور مارڈا پارٹی کے رہنما سلیمان فرنگیہ کے درمیان تھا جن کے خاندان کی لبنانی سیاست میں ایک طویل تاریخ ہے۔

- Advertisement -

لبنانی پارلیمنٹ کو ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں نئے لیڈر کے انتخاب کے لیے ممکنہ زیادہ سے زیادہ 128 قانون سازوں میں سے 86 یا دو تہائی کی ضرورت ہوتی ہے۔

ازور، جسے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے مخالفین کی حمایت حاصل ہے، پہلے راؤنڈ کے دوران فرنگیہ کے 51 کے مقابلے میں 59 ووٹوں کے ساتھ اپنے حریف سے زیادہ برتری حاصل کی لیکن مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اٹھارہ قانون سازوں نے خالی بیلٹ ڈالے یا احتجاجی ووٹ ڈالے یا اقلیتی امیدواروں کو ووٹ دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں