منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

‘نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئے قانونی ٹیم نے تیاری کرلی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کیلئےقانونی ٹیم نےتیاری کرلی، یقین ہےکہ میاں نوازشریف کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو21اکتوبرکوویلکم کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، پوری قوم اپنے لیڈر کو ویلکم کرنے کیلئے ان کی منتظر ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ جب پاکستان پر کوئی مشکل وقت آیا نواز شریف نے رہنمائی کی، 1998 میں جب ہندوستان نے ایٹمی دھماکے کیے پاکستان میں مشکل وقت تھا، پوری دنیا ایک طرف کھڑی ہوگئی کہ کوئی مسلمان قوت ایٹمی قوت نہیں بن سکتا، پوری قوم اورمسلم امہ کوایک چیلنج درپیش ہوا، اُس وقت پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نےایٹمی دھماکے کرکے ثابت کیا۔

- Advertisement -

سابق وزیر نے کہا کہ 2018 کا تجربہ نہ کیا جاتا تو 2021،22 تک سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا، سی پیک مکمل ہونے کیساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا لیکن پاکستان کو دوبارہ سے بحران کا شکار کیا گیا، جس طرح کا تجربہ 12 اکتوبرکوہوا اس سے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی معاشی طور پر تباہی کے دہانے کھڑی ہے، اپریل 2022 کو فتنے کی حکومت کو گھر نہ بھیجا ہوتا تو صورتحال کچھ اور ہوتی، پاکستان کودوبارہ آزمودہ لیڈرکی ضرورت ہے، جو پاکستان کو ٹریک پر لائے اور اس مقصد کیلئے ن لیگ کی درخواست پر نواز شریف نے اپنی جماعت کو لیڈ کرنا ہے۔

رانا ثنااللہ نے بتایا کہ نوازشریف 21 اکتوبرکو واپس تشریف لارہے ہیں مینار پاکستان پر ان کا خطاب ہوگا، پورےپاکستان سےلوگ 21اکتوبرکولاہورپہنچیں گے، بنیادی طور پر لاہور شہر میاں نواز شریف کا میزبان ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف کا خطاب لوگ براہ راست سنیں گے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں پاکستان اس وقت مشکل کاشکارہے، یہ مشکل شاید2013سےبڑی نہیں ہے، نوازشریف اپنےبیانیےپربھی اظہارخیال کریں گے، ان کے خطاب کا مرکزی نقطہ اور محور پاکستان ہوگا، باقی چیزیں بھی نوازشریف کےخطاب میں شامل ہوسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عام آدمی کی فلاح و بہبود ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے، یہ کہنا میرے خلاف فلاں نے کیس کیا جیل میں ڈالا تھا اسی چیزنے بیڑہ بٹھایا ہے، جنہوں نے ہمارے یا قائد کیساتھ تجاوز کیا وہ ہمیں بھولےگانہیں، ہمیں کوئی نام نہیں بھولے گا فکرنہ کریں وقت آنے پرمعاملات سیٹل ہونگے۔

سابق وزیر داخلہ نے بتایا کہ میاں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کیلئےقانونی ٹیم تیاری کررہی ہے، نوازشریف بےگناہ بےقصورہیں، یقین ہےکہ میاں نوازشریف کو ریلیف ملے گا۔

الیکشن کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم بالکل خاموش نہیں بھرپوراندازمیں مطالبہ کیاالیکشن جلدکرائےجائیں، الیکشن کاٹائم ہماری خواہش اور زور دینے پر فروری سےجنوری میں لایا گیا، ووٹرہمارے ساتھ ہےوہ برے سے برے حالات میں بھی ہمارے ساتھ ہے۔

پی پی کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہماری مخالف ہے وہ اگراس طرح کی گفتگو نہیں کریں گے تو ووٹ کیسے لیں گے، انہیں سیاسی طور پر جو سوٹ کرتا ہے وہ انہیں کہنے دیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں