12.2 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی : شارع فیصل پر شیر آنے کا واقعہ، ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج ، 5ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شارع فیصل پر شیر آنے کے واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر شیر آنے کے معاملے پر وائلڈ لائف نے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا اور واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

انچارج وائلڈ لائف جاوید مہر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں جانوروں کا بیوپاری شمس ، ڈرائیور،کیئر ٹیکر اورکلینر شامل ہیں۔

- Advertisement -

جاوید مہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹرانسپورٹ کے لئے استعمال ہونیو الی گاڑی بھی ضبط کرلی ہے، شیر کو حفاظتی تحویل میں لیکر چڑیا گھر منتقل کردیا ہے، گرفتار ملزمان کو کچھ دیر میں عدالت میں پیش کیا جائے

یاد رہے کراچی کی شارع فیصل پر دہشت پھیلانے والا شیر پنجرے میں قید کرکے محکمہ وائلڈ لائف نے چڑیا گھر منتقل کردیا۔

شیر کے مالک کی سوزوکی سے کچھوا بھی برآمد ہوئے ، جس پر شیر اور کچھوے کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ممکنہ طور پر شیر اور کچھوے کو فروخت کیلئے ڈیفنس لے جایا جارہا تھا۔

شیر کے مالک شمس الحق نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں کہنا تھا کہ شیر کو ڈاکٹر کے پاس لے جا رہا تھا، 2، 3 روز سے شیر کچھ کھا نہیں رہا تھا جبکہ کچھوے کو موشن ہورہے تھے اسے بھی ڈاکٹر کو دکھانا تھا، خود ہی شیر کی دیکھ بھال کرتا ہوں، زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے شیر گھبرایا اور قابو نہیں کرسکا۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں