Resonance Consultancy کی سالانہ رپورٹ میں 2024 کے لیے دنیا کے بہترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، درجہ بندی تین زمروں پر کی گئی ہے، جس میں زندگی گزارنے کی اہلیت، فی کس جی ڈی پی، خوشحالی، تعلیمی حصول، غربت کی شرح، سہولیات اور آن لائن سفارشات جیسے عوامل کو شامل کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہترین شہروں کی فہرست میں لندن سرفہرست جبکہ پیرس اور نیویارک کے بعد دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
لندن کو ”دارالحکومتوں کے سردار”کے طور پر سراہا جاتا ہے، جسے اس کی ثقافت، تعلیمی حصول اور فروغ پذیر منظر کے لیے جانا جاتا ہے۔ پیرس نے متعدد بہتریوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جس میں جلد ہی دوبارہ کھلنے والا نوٹر ڈیم اور پیرس چارلس ڈی گال ہوائی اڈے کی نمایاں تزئین و آرائش شامل ہے۔
خلیجی ممالک کی اگر بات کی جائے تو دبئی نے دنیا کے بہترین شہروں کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر موجود ہے، ابوظہبی 25 ویں اور ریاض 28 ویں نمبر پر موجود ہے۔ قطر کا دارالحکومت دوحہ 36 ویں نمبر پر ہے جبکہ کویت 58 ویں اور مسقط 89 ویں نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ یہ درجہ بندی دنیا بھر کے شہروں کے تنوع اور فضیلت کو اجاگر کرتی ہے، ان عوامل پر غور کرتے ہوئے جو ان کی مجموعی کشش اور معیار زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔