جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

’’بھارت سے صرف ایک میچ ہارنے کے بعد ٹیم میں مسائل آگئے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد مسائل آئے۔

تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو واپس ٹریک پر آنے کیلئے اسپیشل پرفارمنس دینا ہوگی۔ بھارت کے خلاف میچ سے قبل دونوں میچز کافی اہم ہیں، اگر 2 میچز میں اوپر نیچے ہوا تو پریشر آجائے گا۔

سابق کپتان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر ٹیم کا اپنا کھیلنے کا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر بورڈ پر 350 ہے تو میچ جیتنا بنتا ہے۔ نیدرلینڈز اور سری لنکا سے میچز میں اچھا پرفارم کرنا ضروری ہے۔

- Advertisement -

سابق ٹیسٹ کپتان نے بتایا کہ مجھے بھی سینٹرل کانٹریکٹ پر تحفظات تھے۔ سینٹرل کانٹریکٹ گزشتہ مینجمنٹ نے بنائے ہیں، اہم فارمیٹ کے کھلاڑی کس طرح سینٹرل کانٹریکٹ میں نہیں ہیں۔

مصباح کے مطابق حفیظ نے بھی بتایا ہے کہ ٹیم سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ نے بنائی ہے۔ ٹیم بنانے میں سلیکشن کمیٹی کو چیئرمین نے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔ فخر کو پریشر سے باہر نکلنا ہوگا، وہ اچھی کنڈیشن میں پاکستان کیلئے بڑا اسکورکرسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔ ہر میچ میں اپنا بہترین دینا ہوگا، سعود شکیل نے کافی زبردست کھیل پیش کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں