اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے نوجوان کی بازیابی کا معاملہ معمہ بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے آٹھ روز سے لاپتا بائیس سال کے نوجوان کی بازیابی کا معاملہ معمہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوستوں کی نشاندہی پر پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرایا تھا، مدیحہ شاہ نے الزام لگایا ہے کہ پیسوں کے لیے انہیں پھنسایا گیا ہے، وہ احمد کے اہلخانہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

مدیحہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ احمد میرا چھوٹے بھائی جیسا ہے بڑی بہن ہونے کے ناطے اس کی تکلیف سنی، احمد مجھے اپنے ساتھ ہونے والے حادثے سے آگاہ کررہا تھا کہ اس کے گھروالوں نے اسے مار مار کر گھر سے نکال دیا ہے۔

- Advertisement -

مدیحہ شاہ کے مطابق احمد کے اہلخانہ کی نیت میں کھوٹ ہے، وہ گھر میں شادی ہونے کا کہہ کر پیسوں کا مطالبہ کررہے تھے اور کہہ رہے تھے کہ پیسے نہ دئیے تو وہ کریں گے کہ آپ یاد رکھیں گی۔

مزید پڑھیں: اسٹیج اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر چھاپہ،آٹھ دن بعد 22 سالہ نوجوان برآمد

دوسری جانب احمد کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مدیحہ شاہ بیٹے کو نشہ کرواتی تھیں، اس لیے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

بازیاب ہونے والے احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھر والوں سے ناراض ہوکر مدیحہ شاہ کے پاس نوکری کے لیے گیا تھا۔

مدیحہ شاہ نے بھی پولیس کو دیئے گئے بیان میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ احمد کے اہل خانہ کے الزامات سراسر جھوٹ ہیں، احمد پہلے میرے پاس ڈرائیور تھا،اب بھی نوکری کیلئے ہی آیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں