جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پاکستان سے مقابلہ، نیپالی کپتان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

نیپال کرکٹ ٹیم کےکپتان روہت کمار نے کہا ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کیلئے اچھی تیاری کی ہے مبابوے کیخلاف جیت کر کوالیفائی کر کے آئے ہیں۔

پاکستان کے خلاف ایشیاکپ میں مقابلے سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے روہت کمار نے کہا کہ ہم پہلی بار ایشیاکپ کھیل رہے ہیں پاکستان ٹیم اچھی ہے اور مضبوط ہے پاکستان کی ٹیم تجربہ کار ہے جس کا ہمیں فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت انجوائے کر رہے ہیں یہاں لوگ بہت اچھے ہیں رضوان ہمارےکھلاڑیوں کے پاس اچھی گفتگو رہی، رضوان نے ہم سے اپنا تجربہ شیئر کیا ہم سے بات کی اچھا لگا۔

- Advertisement -

ایشیا کپ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑی پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں، شائقین کی توقع پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب سے کپتان بنا ہوں ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر دھیان دیا، ایشیا کپ کے بعد نگاہیں ورلڈ کپ پر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کی فٹنس بھرپور ہے، قوم کو اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں