جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

میئر انتخابات کل، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میئر، ڈپٹی میئر انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے نمائندوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق میئر، ڈپٹی میئر ودیگر بلدیاتی سربراہان کے 15 جون کو ہونے والے انتخابات کیلیے الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ان کے نمائندوں کیلیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام فریق نظریہ پاکستان، آزادی اور خودمختاری کے خلاف پروپیگنڈہ نہیں کریں گے اور نہ ہی عدلیہ کی آزادی اور مسلح افواج کے تشخص کو نقصان پہنچائیں گے۔

- Advertisement -

ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام فریق انتخابی مواد اور عملے کے تحفظ کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں گے اور پولنگ کے اوقات میں کوئی فریق اپنے حامیوں کو ہنگامہ آرائی پر اکسانے کی کوشش نہیں کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ ووٹرز کےعلاوہ کوئی بھی شخص جاری کردہ پاس کے بغیر پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش نہیں کریگا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر، ڈپٹی میئر ودیگر بلدیاتی اداروں کے سربراہان کا انتخاب کل ہوگا۔ حیدرآباد میئر سمیت کئی کراچی کے کئی ٹاؤنز اور دیگر شہروں میں پی پی کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

کراچی میں پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب جب کہ جماعت اسلامی نے حافظ نعیم الرحمان کو میئر کے لیے امیدوار نامزد کر رکھا ہے اور دونوں جانب سے اپنی اپنی کامیابی کے پیشگی دعوے اور ایک دوسرے پر الزامات پر مبنی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں