جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

آئی ایم ایف کی پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

منیجنگ ڈائریکٹر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کو تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایم ڈی کی قیادت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کی تعریف کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے پر آئی ایم ایف کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، ایم ڈی کو غریبوں کا احساس ہے، پاکستان معاہدے پر عمل درآمد کیلیے پُرعزم ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بھی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ وزیر اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔

ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری و باہمی اعتماد کو سراہا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایک بہت ہی قابل اعتماد کیس بنایا، آئی ایم ایف بورڈ ماضی میں اعتماد کی کمی کی وجہ سے شکوک کا شکار تھا، بورڈ کو معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے پاکستان کے عزم پر شکوک تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا، پاکستان ہمارا اہم رکن ملک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں