منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پاک بحریہ کے اہلکاروں کو عسکری اعزازات سے نوازا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے اہلکاروں میں عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور افسران وجوانوں کومختلف عسکری اعزازات سے نوازا۔

ستارہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والے افسران میں کموڈورسید نوید احسن اور کموڈورعامر حنیف شامل تھے۔

تمغہ امتیاز (ملٹری) حاصل کرنے والوں میں کیپٹن ڈاکٹر امجد نواز، کمانڈر رضوان احمد، لیفٹیننٹ کمانڈر محمد عمران، لیفٹیننٹ کمانڈر فیصل ایوب اور لیفٹیننٹ کمانڈر محمد حسن رضوی شامل تھے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں، پاک بحریہ کے سی پی اوز اور سیلرز میں 2 تمغہ خدمت ملٹریII- اور 9 تمغہ خدمت ملٹریIII- جب کہ 17 افسران، سی پی اوز/ سیلرز اور نیوی سویلینز کو چیف آف دی نیول اسٹاف کی تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں پاک بحریہ کے افسران نے بھی شرکت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں