15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد دودھ کی نئی قیمت 230 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ دہی کی قیمت بھی 20 روپے اضافے کے بعد 340 روپے ہوگئی۔

تاہم انتظامیہ نے دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کیخلاف انتظامیہ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انتظامیہ نے 180 روپے فی لیٹر دودھ اپنی نگرانی میں فروخت کروایا، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشوں کیخلاف کارروائی کریں۔

کمشنر کا کہنا ہے کہ جو سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کرے ان سے اپنی نگرانی میں دودھ سرکاری نرخ پر فروخت کروائیں۔

دودھ فروشوں کے مطابق دودھ باڑے سے مہنگا کیا گیا ہے اور ایک لیٹر دودھ 230 روپے میں بیچا جارہا ہے۔
دودھ فروشوں نے حکومت سندھ کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھانا غیرقانونی ہے لہٰذا انتظامیہ فوری ایکشن لے، کمشنر کراچی دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں