ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

ہماری موت چند منٹ دور ہے، غزہ میں الشفا اسپتال کے سربراہ پھٹ پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ : الشفا اسپتال کے  ڈائریکٹر اسرائیلی جارحیت پر پھٹ پڑے اور کہا کہ ہماری موت چند منٹ دور ہے، اس دنیا میں اگرکوئی باضمیر ہے تواس جنگ کو روکے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسزنےغزہ کے سب سے بڑے اسپتال کا محاصرہ کر لیا ہے ، ڈائریکٹرالشفااسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ ہماری موت چند منٹ دور ہے، اس دنیا میں اگر کوئی با ضمیرہےتو اس جنگ کو روکے۔

ڈائریکٹرالشفااسپتال کا کہنا تھا کہ ہم بے بس ہیں، مریضوں کا علاج کیسےکریں ؟ یہاں نہ پانی اورنہ بجلی ،مسلسل بمباری ہورہی ہے، اسپتال مریضوں سےبھر گیا ہے۔

- Advertisement -

اسپتال کے ڈاکٹرز نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک مریضوں کا علان کرینگے اور اپنی زمین،لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے، الشفااسپتال میں مریضوں کیساتھ نومولود بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

عالمی ڈاکٹرز کی تنظیم کا الشفا اسپتال کےڈاکٹرز سےرابطہ ٹوٹ گیا ہے، ڈاکٹرز الشفا اسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں نے تمام علاقے کی ناکہ بندی کررکھی ہے۔

اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ الشفا میں حماس کا کمانڈ اینڈ کنٹرول مرکز قائم ہے، اسپتال کے مرکزی دروازے توڑے جاچکے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کسی بھی وقت الشفا اسپتال میں داخل ہوسکتی ہے، الشفا اسپتال میں تیس ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

خیال رہے اسرائیلی طیاروں نے چوبیس گھنٹےمیں چھ اسپتالوں کوبمباری کرکے تباہ کردیا، جس سے غزہ میں اکیس اسپتال مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

شمالی غزہ میں اسرائیلی طیاروں نے الشفااسپتال کوپانچ بار نشانہ بنایا، جس میں بیس سے زائد فلسطینی مریض جان سےگئے جبکہ القدس اسپتال پربھی صہیونی فوج چڑھ دوڑی اور فائرنگ کرکے آئی سی یوکوتباہ کرڈالا، جس سے سیکڑوں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں۔

خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں نےبچوں کے اسپتال کوگھیرلیا اور مریضوں اور پناہ گزینوں کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں