ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

نادرا کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی تیار کردہ انتخابی فہرستوں میں خامیاں  سامنے آگئیں۔

4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں میں اور مردوں کے نام خواتین کی فہرستوں میں درج کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے نادرا کو  انتخابی فہرستوں میں خامیاں دور کرنے کی ہدایت کر دی۔

نادرا کی جانب سے کئی شہروں میں خواتین اور مرد ووٹرز کے تصویری الیکٹورل رول میں غلطیاں پائی گئیں۔ شمالی وزیرستان، اورکزئی، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں غلطیاں سامنے آئیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

دسمبر 2023 میں  الیکشن کمیشن کو حتمی ووٹر فہرستیں نادرا سے موصول ہوئی تھیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق بغیر تصاویر کے ووٹر فہرستیں موصول ہوئیں۔

الیکشن کمیشن نے 90 فیصد اضلاع میں ووٹر فہرستیں مہیا کر دی تھیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ نادرا یکم جنوری تک ووٹرز کی تصاویر والی فہرستیں الیکشن کمیشن کو دے گا، تصاویر والی ووٹر فہرستیں صرف الیکشن حکام کے پاس موجود رہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں