ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں مبینہ کرپشن کے الزام میں مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر مونس الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ نیب نے ملزم کی گرفتاری کیلیے احتساب عدالت سے رجوع کیا۔

نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیرمین نیب نے 11 اگست کو ملزم کا ورانٹ جاری کیے، مونس الٰہی کی گرفتاری کیلیے کوششیں کی لیکن ملزم نے خود کو دانستہ طور روپوش کیا ہوا ہے لہٰذا ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ملزم کے 5 اکتوبر کیلیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں مونس الٰہی کے والد پرویز الٰہی بھی جسمانی پر نیب کی تحویل میں رہے ہیں۔ مونس الٰہی کے سیکریٹری سہیل اصغر اور سابق پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی بھی اسی کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اگست میں سرکاری ٹھیکوں کے عوض کک بیکس اور گھپلوں کی انکوائری میں مونس الٰہی کی نیب انکوائری رپورٹ منظرِ عام آئی تھی جس کے مطابق مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے جبکہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی ملزم کے اثاثوں میں اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مونس الٰہی نے فرنٹ مین عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں، ملزم نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کروائی اور جولائی 2022 کے بعد 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی خریدی، خریدی گئی اراضی بظاہر کک بیکس اوررشوت کی رقم سےبنائی گئی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی نے اپنے والد کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا غلط استعمال کیا، انہوں نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں