10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

بیرون ملک ٹریڈ افسران کے لیے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوار فیل

اشتہار

حیرت انگیز

بیرون ملک 40 نئے ٹریڈ افسران کے لیے تحریری امتحان میں بیشتر امیدوارفیل ہوگئے، ٹریڈ افسران کے لیے تحریری امتحان میں 61.45 فیصد امیدوار ناکام ہوئے.

ذرائع نے انکشاف کیا کہ 262 میں سے 161 امیدوار فیل اور 101ا میدوار امتحان میں پاس ہوئے، سیکریٹریٹ گروپ، ٹریڈ پروموشن سروس اور اکنامسٹ گروپ کے تمام امیدوار فیل ہوگئے، تحریری امتحان میں کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے سب سے زیادہ 35 امیدوار پاس ہوئے۔

پاس ہونے کی شرح سب سے زیادہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی 56.5 فیصد رہی، سیکریٹریٹ گروپ کے تمام 5 اور ٹریڈ پروموشن سروس کے تمام 4 امیدوارناکام ہوگئے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ اکنامسٹ گروپ کے تمام 4 امیدوار بھی تحریری امتحان میں فیل ہو گئے، کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے 56 میں سے 21 امیدوار فیل اور 35 پاس ہوئے۔

ان لینڈریونیو سروس کے 87 میں سے 57 امیدوار فیل اور30 پاس ہونے میں کامیاب ہوئے، پاکستان کسٹمز سروس کے 51 میں سے 37 فیل اور 14 امیدوار پاس ہوئے، پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے 23 میں سے 10 امیدوار فیل اور13 پاس ہوئے۔

ذرائع کے مطابق آفس مینجمنٹ گروپ کے 16 میں سے 11 فیل اور5 امیدوار پاس ہوئے، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے 3 میں سے ایک امیدوار پاس ہوا، نجی شعبے سے 11 میں سے 9 امید وار فیل اور 2 ارکان پاس ہوئے، تحریری امتحان میں پاس امیدواروں کا نفسیاتی ٹیسٹ اور انٹرویوز ہوں گے،

وزیراعظم نے وزیر تجارت کی سربراہی میں انٹرویو بورڈ تشکیل دیا ہے، انٹرویوز کے بعد سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھیجی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں