پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔
موٹر وے ایم4 شورکوٹ سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے جب کہ موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کااستعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔